پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر رہ گئے

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 دسمبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر رہ گئے۔ ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 3کروڑ 5 لاکھ ڈالر …

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 دسمبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر23ارب16کروڑ36لاکھ ڈالر رہ گئے۔ ان ذخائر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 3کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8ارب26کروڑ 89لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ19لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب89 کروڑ47 لاکھ ڈالررہ گئے۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30دسمبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائرکم ہوئے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply