پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر صورتحال کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے،مارک چیپمین

کولمبو۔20فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر صورتحال کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔پریماداس سٹیڈیم کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطے کی کنڈیشنز میں ٹاس کا فیصلہ بہت اہم ہوتا ہے اور نیوزی لینڈ کے …

کولمبو۔20فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر صورتحال کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔پریماداس سٹیڈیم کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خطے کی کنڈیشنز میں ٹاس کا فیصلہ بہت اہم ہوتا ہے اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی یہاں کی پچز اور حالات سے واقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پچز بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار رہی ہیں اور بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے اس بار اسپنرز کا کردار زیادہ اہم ہوگا۔ انہوں نے عثمان طارق کے منفرد ایکشن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے کریز پر آتے ہی بولنگ اسٹائل مختلف انداز اختیار کرتا ہے۔کیوی کھلاڑی نے بتایا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں اور ہر کھلاڑی خطرہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں، اس لیے ان کے پاس مقابلے کے لیے مکمل تجربہ موجود ہے۔

چیپمین نے مزید کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے مختلف شاٹس پلان کرنے پڑتے ہیں اور نیوزی لینڈ کے پاس ایسے بولرز موجود ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میچل سینٹنر کل کے میچ کے لیے پرجوش ہیں اور لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں، تاہم یہ فیصلہ کہ وہ پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں، ابھی طے نہیں ہوا۔