پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات تقریباً 26 لاکھ پاکستانیوں کے مثبت کردار کی بدولت مضبوط ہو رہے ہیں، طارق فاطمی

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی دعوت پر پرنس سعود الفیصل ڈپلومیٹک انسٹیٹوٹ ریاض میں سعودی سفارتکاروں کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی دعوت پر پرنس سعود الفیصل ڈپلومیٹک انسٹیٹوٹ ریاض میں سعودی سفارتکاروں کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات سٹریٹجک نوعیت کے ہیں، جو علاقائی اور عالمی امور پر انکے یکساں موقف کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم تقریباً 26 لاکھ پاکستانیوں کے مثبت کردار کی بدولت مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی سیاسی منظر نامے کا موجودہ اور تاریخی تناظر میں احاطہ کیا، جس میں بین الاقوامی اداروں بشمول اقوام متحدہ، ڈبلیو ٹی اور آئی اے ای اے کے کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Leave a Reply