پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں ‘ ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں اور آئندہ مہینوں میں مثبت معاشی رجحانات کو تقویت ملنے کے ساتھ یہ ذخائر صحت مندانہ سطح پر برقرار رہیں گے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے جمعہ کو پریس کے ایک حصہ میں ”حکومت کی طرف سے غیر ملکی زرمبادلہ …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر صحت مندانہ سطح پر موجود ہیں اور آئندہ مہینوں میں مثبت معاشی رجحانات کو تقویت ملنے کے ساتھ یہ ذخائر صحت مندانہ سطح پر برقرار رہیں گے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے جمعہ کو پریس کے ایک حصہ میں ”حکومت کی طرف سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو گرنے سے بچانے کیلئے 450 ملین ڈالر قرضہ کا حصول“ کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل فنانسنگ معمول کی ایک سرگرمی ہے اور رواں مالی سال کیلئے مجموعی فنانسنگ منصوبہ کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کمرشل فنانسنگ کی منصوبہ بندی وسائل میں خلاءکو پُر کرنے اور بیرونی حوالہ سے معاونت کیلئے 2017-18ءکے میزانیاتی حجم کے لحاظ سے کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ قطعی لحاظ سے ملک کے بیرونی قرضہ کی ذمہ داری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، 2013ءمیں جی ڈی پی کی شرح کے لحاظ سے بیرونی قرضہ 21.4 فیصد تھا جبکہ 2017ءمیں یہ شرح کم ہو کر 20.6 فیصد رہ گئی ہے جو ملک کے بیرونی قرضہ میں 80 بنیادی پوائنٹس کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply