جنیوا ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کے ساتھ ساتھ خطے میں جوہری تجربات پر پابندی کےلئے دو طرفہ معاہدے کی تجویز کا بھی اعادہ کیا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کےلئے پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اورسلامتی بارے کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ بعض ممالک کی طرف سے فوجی …
پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل کا جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اورسلامتی بارے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
مزید خبریں
جنیوا ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کے ساتھ ساتھ خطے میں جوہری تجربات پر پابندی کےلئے دو طرفہ معاہدے کی تجویز کا بھی اعادہ کیا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کےلئے پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اورسلامتی بارے کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ بعض ممالک کی طرف سے فوجی بالادستی کی نہ ختم ہونے والی خواہش علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کےلئے خطرہ کا باعث ہے جبکہ پاکستان کی سلامتی پالیسی تحمل، ذمہ داری اور اسلحہ کی دوڑ سے گریز جیسے اصولوں پر قائم ہے، مثبت رد عمل نہ ملنے کے باجود پاکستان نے گذشتہ سال جنرل اسمبلی کے اجلاس کو بتایا کہ وہ جنوبی ایشیا میں جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے پر کام کرنے کے لئے تیار ہے اور پاکستان اس تجویز پر اب بھی قائم ہے۔ہماری اس تجویز کی بنیاد خطے کے دیگر ممالک کی طرف سے ایسے ہی رویے پر ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ خطے کے ممالک کے درمیان فوجی توازن کا آپشن بھی موجود رہے۔







