پاکستان ہائی کمیشن کا آسٹریلیا میں مینگو، ملٹی کلچرل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

پاکستان کے آسٹریلیا میں ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میلبورن نے ’’پاکستانی مینگو اینڈ ملٹی کلچرل فوڈ فیسٹیول 2026‘‘ کا انعقاد کیا، ثقافت، برادری اور دوستی کی ایک بھرپور تقریب میں 30ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):پاکستان کے آسٹریلیا میں ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، میلبورن نے ’’پاکستانی مینگو اینڈ ملٹی کلچرل فوڈ فیسٹیول 2026‘‘ کا انعقاد کیا، ثقافت، برادری اور دوستی کی ایک بھرپور تقریب میں 30ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اتوار کو یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزیر اعظم جیسنٹا ایلن تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ن بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔پاکستان، چین، ترکی، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کی طرف سے دلکش ثقافتی نمائشوں پر مشتمل کثیر الثقافتی پویلین فیسٹیول کا ایک اہم جزو تھا۔ واضح رہے کہ یہ فیسٹیول پاکستانی آموں کی مٹھاس، کثیر الثقافتی دولت اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پائیدار دوستی کے طور پر منایا گیا۔