پاکستان ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ہم وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں،فاروق یوسف شیخ

فیصل آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):سب سے پہلے پاکستان ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ہم وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے گڑ میلہ کی روایتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پنجاب کی دیہی ثقافت اور دیہی معیشت کو جدید خطوط پر استوا رکرنے پر زور …

فیصل آباد۔ 30 دسمبر (اے پی پی):سب سے پہلے پاکستان ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ہم وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے گڑ میلہ کی روایتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پنجاب کی دیہی ثقافت اور دیہی معیشت کو جدید خطوط پر استوا رکرنے پر زور دیا تاکہ اس سر زمین میں پید اہونے والی زرعی اجناس سے ہائی ویلیو مصنوعات تیار کی جا سکیں جبکہ اس مقصد کیلئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گڑ میلہ کے منتظمین کی طرف سے کسانوں کی تربیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آر اینڈ ڈی کے ذریعے ان کو اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ خا م مال کی بجائے ہائی ویلیو مصنوعات تیار اور برآمد کر کے نہ صرف دیہی غربت کا خاتمہ کر سکیں بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ دوبئی اور دوسرے ملکوں میں لگنے والی صنعتیں یہاں لگیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ملک کی سب سے بڑی اور جدید انڈسٹریل اسٹیٹس ہیں جن سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومتی اداروں اور نجی شعبہ میں بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا تاہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کر سکیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا اور پنجاب کی دیہی ثقافت کے فروغ کیلئے ایگری ٹورازم کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر دیہی ثقافت کے بارے میں سٹال بھی لگائے گئے تھے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد میں اس میلہ میں شرکت کی اور پنجاب کے روایتی گڑ میلہ کی تعریف کی۔