پاک۔ چین مشترکہ فوجی مشق واریئر VI 2018ء میں شرکت کے لئے چین کا خصوصی فوجی دستہ پہنچ گیا’ آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاک۔ چین مشترکہ فوجی مشق واریئر VI 2018ء میں شرکت کے لئے پیپلز لبریشن آرمی چین کا ایک خصوصی فوجی دستہ ہفتہ کو یہاں پہنچ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں افواج سے خصوصی سروس گروپ کے دستے 3 ہفوں پر محیط مشقوں میں شرکت کریں گے۔ مشترکہ مشق کا مقصد کائونٹر ٹیررازم آپریشنز میں تجربات …

راولپنڈی۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاک۔ چین مشترکہ فوجی مشق واریئر VI 2018ء میں شرکت کے لئے پیپلز لبریشن آرمی چین کا ایک خصوصی فوجی دستہ ہفتہ کو یہاں پہنچ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں افواج سے خصوصی سروس گروپ کے دستے 3 ہفوں پر محیط مشقوں میں شرکت کریں گے۔ مشترکہ مشق کا مقصد کائونٹر ٹیررازم آپریشنز میں تجربات کا تبادلہ اور ایک دوسرے سے سیکھنا ہے۔ دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ توجیحی تعاون کے طور پر اس سلسلہ کی یہ چھٹی مشق ہے۔

مزید خبریں