پاک-افغان تجارت سرمایہ کاری فورم 2020ءکے موضوع پر ورکنگ گروپ کے اجلاس

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاک-افغان تجارت سرمایہ کاری فورم 2020ءکے موضوع سے منعقدہ سیمینار کے ورکنگ گروپ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ پیر کو سیمینار کے دوسرے مرحلے میں گروپس کے اجلاسوں کا آغاز ہوا۔ پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اخراجات کی کمی جبکہ پاک-افغان تجارت کے فروغ کے لئے تعمیری ڈھانچے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارتی سامان کی دوسرے ممالک تک رسائی کے لئے راہداری پر بھی تبادلہ …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاک-افغان تجارت سرمایہ کاری فورم 2020ءکے موضوع سے منعقدہ سیمینار کے ورکنگ گروپ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ پیر کو سیمینار کے دوسرے مرحلے میں گروپس کے اجلاسوں کا آغاز ہوا۔ پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اخراجات کی کمی جبکہ پاک-افغان تجارت کے فروغ کے لئے تعمیری ڈھانچے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارتی سامان کی دوسرے ممالک تک رسائی کے لئے راہداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ڈرائیورز اور کنٹینرز کے داخلے کی پالیسی کا جائزہ لیا گی،ا پریلیمنری اینڈ ایگریمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دریں اثناءرکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پاک- افغان تجارت و سرمایہ کاری کے لئے بینکنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی خدمات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا بینگنگ اور خزانہ کے شعبے کی خدمات انفارمیشن ٹیکنالوجی میڈیکل و سیاحت کی اہمیت پر دونوں اطراف سے مختلف تجاویز اور آراء کو سامنے لایا گیا۔ سرمایہ کاری فورم کے مزید سیشن (آج) منگل کو بھی ہوں گے جس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت خدمات اور دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔