پاک افغان2,611 کلومیٹر طویل سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا کام اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا’آئی ایس پی آر

اسلام آباد۔۔ 15 دسمبر (اے پی پی)پاک افغان2,611 کلومیٹر طویل سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا کام اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر قلعوں اور خار دار تاریں لگانے کا کام جاری ہے جبکہ 2,611 طویل افغان سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا …

اسلام آباد۔۔ 15 دسمبر (اے پی پی)پاک افغان2,611 کلومیٹر طویل سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا کام اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر قلعوں اور خار دار تاریں لگانے کا کام جاری ہے جبکہ 2,611 طویل افغان سرحد پر خار دار باڑ لگانے کا کام اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 843قلعوں میں سے 233 جبکہ 1200کلومیٹر ترجیحی علاقوں میں سے اب تک 802کلومیٹر طویل خار دار باڑ لگانے کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خار دار باڑ کی تنصیب سے دہشت گردوں کی روک تھام کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اولین ترجیح والے علاقوں میں کام کی جلد تکمیل ہے۔