راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاک ایران سرحد کے قریب دشتک کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں تین سکیورٹی اہلکار اور پولنگ عملے کا ایک اہلکار شہید جبکہ 10 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے حلقہ این اے 271 کے پولنگ سٹاف کو ایک فوجی حفاظتی پارٹی گزشتہ رات بلیدہ سے لے …
پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ،، آئی ایس پی آر)

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاک ایران سرحد کے قریب دشتک کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں تین سکیورٹی اہلکار اور پولنگ عملے کا ایک اہلکار شہید جبکہ 10 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے حلقہ این اے 271 کے پولنگ سٹاف کو ایک فوجی حفاظتی پارٹی گزشتہ رات بلیدہ سے لے کر جا رہی تھی۔ پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کے لئے زمان ماﺅنٹین رینج کے قریب فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور پولنگ عملے کو مقررہ مقام پر پہنچایا۔








