کراچی۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے 60 واں یوم گوادر ملی جوش و جذبے سے منایا۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے زیر انتظام متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ مقامی افراد میں قومیت کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دن کی مرکزی تقریب پاک بحریہ کی گوادر میں واقع بیس پی این ایس اکرم میں منعقد کی گئی،سابق امیرالبحر …
پاک بحریہ نے یوم گوادر جوش و جذبے سے منایا

مزید خبریں
کراچی۔ 8 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے 60 واں یوم گوادر ملی جوش و جذبے سے منایا۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے زیر انتظام متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ مقامی افراد میں قومیت کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دن کی مرکزی تقریب پاک بحریہ کی گوادر میں واقع بیس پی این ایس اکرم میں منعقد کی گئی،سابق امیرالبحر ایڈمرل افتخار احمد سروہی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ پاک بحریہ کی گوادر میں واقع اسٹیبلیشمنٹ پی این ایس اکرم میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کے مابین کشتیوں کی ریس، ریلیاں اور فٹ بال کے میچ بھی منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں شریک افراد کا جوش و خروش دیدنی تھا جبکہ حاضرین ان مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔








