پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری

پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات اور مفت ادویات فراہمی، خشک راشن، پینے کا صاف پانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاءتقسیم کیں اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاک بحریہ سری لنکا میںآنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مقامی انتظامیہ کے ہمراہ ہر ممکن مادی و افرادی مدد …

پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری
متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات اور مفت ادویات فراہمی، خشک راشن، پینے کا صاف پانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاءتقسیم کیں

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاک بحریہ سری لنکا میںآنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مقامی انتظامیہ کے ہمراہ ہر ممکن مادی و افرادی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ سیلاب میں سینکٹروں افرادجاں بحق اور لاکھو ں بے گھر ہوگئے ہیں۔ پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس ذوالفقار جسے فوری طور پر کولمبو روانہ کردیا گیا تھا، پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں کے لیے بیس کیمپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ پاک بحریہ کی سرچ اور ریسکیو ٹیمیں تکنیکی ماہرین اور ضروری سازو سامان کے ہمراہ مشکل ترین زمینی صورتحال کے حامل اضلاع ہورنا، ملوانا، کلوترا اور رکساپانا کے دور دراز علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ مقامی آبادی کو امداد فراہم کررہی ہیں۔ پاکستان نیوی کی غوطہ خور ٹیموں نے ریسکیو بوٹس کو استعمال میں لاتے ہوئے اب تک سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جن میں خواتین ، بچے اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔ کولمبو کے دیہی اضلاع کے دور دراز مقامات پر پاکستان نیوی کی جانب سے تین میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کو علاج معالجے کی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں ۔

Leave a Reply