اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)پاک بحریہ کی مشق سی سپارک کے دوران بحری جہازوں نے ایک دوسرے کے خلاف جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا۔ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ امیرالبحر نے جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت …
پاک بحریہ کی مشق سی سپارک کے دوران بحری جہازوں کا جنگی چالوں کا عملی مظاہرہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)پاک بحریہ کی مشق سی سپارک کے دوران بحری جہازوں نے ایک دوسرے کے خلاف جنگی چالوں کا مظاہرہ کیا۔ہفتہ کو ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ امیرالبحر نے جنگی مشقوں میں بحری جہازوں کی شمولیت اور ان کے جنگی حربوں کا جائزہ لیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگز بھی دی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی پیک کے بحری تحفظ کو یقینی بنانا بھی اس مشق کا حصہ ہے۔ اس موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔








