پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2020کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ کے لئے مشق سی سپارک 2020ءکا آغاز ہوگیا، مشق سی سپارک 2020 میں پاک بحریہ اثاثوں کے علاوہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی سپارک 2020 ءکی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ کے لئے مشق سی سپارک 2020ءکا آغاز ہوگیا، مشق سی سپارک 2020 میں پاک بحریہ اثاثوں کے علاوہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی سپارک 2020 ءکی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی اور فورس کمانڈرز نے اپنا لائحہ عمل پیش کیا۔ علاوہ ازیں مشق میں وزارت دفاع, داخلہ اور دیگر وفاقی وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ مشق سی سپارک 2020ءخطے میں پائیدار استحکام اور محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

مزید خبریں