پاک بحریہ کی کریکس ایریاز میں آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بحری مشق "برق ہفتم”جاری

پاک بحریہ کی کریکس ایریاز میں آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بحری مشق "برق ہفتم"جاری کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور مشق کے دفاعی مرحلے کا معائنہ کیا،ترجمان پاک بحریہ اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی کریکس ایریاز میں آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بحری مشق "برق ہفتم"جاری ہے …

پاک بحریہ کی کریکس ایریاز میں آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بحری مشق "برق ہفتم”جاری
کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور مشق کے دفاعی مرحلے کا معائنہ کیا،ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی کریکس ایریاز میں آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بحری مشق "برق ہفتم”جاری ہے ‘ فضائی دفاع کے منصوبوں کا نئے سرے سے جائزہ لینا اور کریکس ایریاز میں تعینات ائیر ڈیفنس بٹالین کی جنگی تیاریوں کو جانچنا بھی اس مشق کا ایک اہم مقصد ہے‘ پاک میرینز اور اسپشل سروسز گروپ (نیوی)اس مشق کے مرکزی عناصر ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور مشق کے دفاعی مرحلے (ٹیکٹیکل فیز) کا معائنہ کیا۔ کمانڈر کوسٹ نے دوران ِمشق پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی جانب سے اعلیٰ پیشہ ورانہ اور جنگی تیاری کے مظاہرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ’برق ‘ سلسلے کی یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی مشقیں ہیں جو پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کریکس ایریاز کی دفاعی حکمت ِ عملی کا جائزہ لینے اوراسے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے منعقد کرتی ہے جس میں پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) حصہ لیتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس مشق میں پاکستان نیوی فلیٹ ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پا ک فضائیہ کے اثاثے بھی حصہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply