پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس اِختتام پذیر ہو گئی

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس اِختتام پذیر ہو گئی کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں سے متعلقہ اُمور، سیکیو رٹی کی موجودہ صورت حال اور پاک بحریہ کے ترقیاتی منصو بو ںکا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں اِختتام پذیر ہو گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے …

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس اِختتام پذیر ہو گئی
کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں سے متعلقہ اُمور، سیکیو رٹی کی موجودہ صورت حال اور پاک بحریہ کے ترقیاتی منصو بو ںکا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں اِختتام پذیر ہو گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوںسے متعلقہ اُمور، سیکیو رٹی کی موجودہ صورت حال اور پاک بحریہ کے ترقیاتی منصو بو ںکا جائزہ لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصو بہ جات پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دِی نیول سٹاف نے اِ س عزم کا اعادہ کیا کہ چیلنجز سے بھر پوربدلتے ہوئے سکیورٹی کے موجودہ حالات اور پیچیدگیوں کے تناظر میں پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے سلسلے میں نیول چیف نے پاک بحریہ کے عزمِ صمیم اور جذبے کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply