پاک بحریہ کے تیسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلے پاکستان نیول اکیڈمی میں شروع

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے تیسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلے پاکستان نیول اکیڈمی میں شروع ہوگئے ہیں، ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی تھے۔ ان مقابلوں میں پاکستان سمیت جرمنی، ترکی، عمان، انڈونیشیا، قطر اور …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاک بحریہ کے تیسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلے پاکستان نیول اکیڈمی میں شروع ہوگئے ہیں، ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی تھے۔ ان مقابلوں میں پاکستان سمیت جرمنی، ترکی، عمان، انڈونیشیا، قطر اور سری لنکا کی کل 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی اور پاکستان میرینز اکیڈمی کی ٹیمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔