اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدّہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے افسران نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمانڈنگ افسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر اور دیگر افسران سے ملاقاتیں …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی جدّہ بندرگاہ آمد، رائل سعودی نیول فورسز کے افسران نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدّہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے افسران نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمانڈنگ افسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں،اس دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے درمیان بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران افسران اور جوانوں کے لیے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔








