پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ ،بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر ، دفاعی مشیر اور رائل ملائشین نیوی کے آفیسرز نے استقبال کیا اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف ،جو اِن دنوںمشرقی اور جنوبی مشرقی ممالک کے خیر سگالی و تربیتی دورے پر ہے ، ملائشیا کی بندر گاہ …

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ ،بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر ، دفاعی مشیر اور رائل ملائشین نیوی کے آفیسرز نے استقبال کیا

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف ،جو اِن دنوںمشرقی اور جنوبی مشرقی ممالک کے خیر سگالی و تربیتی دورے پر ہے ، ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ کیا۔ لیومٹ بندرگاہ آمد پر ملائشیاءمیں پاکستان کے ہائی کمشنر ، دفاعی مشیر اور رائل ملائشین نیوی کے آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پرقیام کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شہزاد اقبال نے رائل ملائشین نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر، فرسٹ ایڈمرل ابوبکر بن محمد عاجز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے ملائشیاءکی عوام بالخصوص رائل ملائشین نیوی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ کیپٹن شہزاد اقبال نے پی این ایس سیف کے قیام کے دوران رائل ملائشین نیوی کی طرف سے فراہم کئے جانے والے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے پی این ایس سیف اور رائل ملائشین نیوی کے جہاز کے ڈی سیلنگور نے کھلے سمندر میں مشترکہ بحری مشقوںاور مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ بندرگاہ میں تین روزہ قیام کے دوران دونوں بحری افواج کے جہازوں کے باہمی دوروں کے ساتھ ساتھ پی این ایس سیف پر ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Leave a Reply