پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کا سیفٹی ریویو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پاک بحریہ میں لاگو کئے جانے والے حفاظتی اسٹینڈرڈز کا جائزہ لیتے ہوئے سیفٹی کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے جس کی …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2017 بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کا سیفٹی ریویو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پاک بحریہ میں لاگو کئے جانے والے حفاظتی اسٹینڈرڈز کا جائزہ لیتے ہوئے سیفٹی کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے جس کی روشنی میں پاک بحریہ میں ورکنگ ماحول کو مزید محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے اقداما ت کئے جاتے ہیں۔بحری آپریشنز کیونکہ متنوع اور پیچیدہ ہوتے ہیں اسی لئے ان آپریشنز کے دوران حادثات کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں تاہم ان خطرات کی شدت اس عمل پر منحصر ہوتی ہے کہ آپریشنز کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل در آمدکس طرح کیا جاتا ہے۔ غیر ذمہ داری اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے سے بظاہر ایک سادہ اور معمول کا کام بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اسی طرح ایک انتہائی پیچیدہ نوعیت کا کام بھی اگر مکمل منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے تو آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔حفاظتی اسٹینڈرڈز کو نظر انداز کرنے کے باعث ہونے والے حادثات نہ صرف جانی اور مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں بلکہ ایک ادارے کے اعتماد اور اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کمی کا موجب بھی ہوتے ہیں۔