اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے نیو ل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے گوادر بندرگاہ اور اس کے …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے نیو ل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے گوادر بندرگاہ اور اس کے بحری راستوںکی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی طرف سے کئے گئے مو¿ثر اقدامات سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا ۔نیول چیف نے مکران کے ساحل پر مقیم بلوچ آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے ضمن میں کی جانے والی پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے سی پیک اور گوادر بندرگاہ کی حفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مکینوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے میں پاک بحریہ کی خدمات کی تعریف کی۔








