پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندر میں نوتعمیر شدہ بیس کا افتتاح کر دیا، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کر دیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمہ داریوں اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کیٹی بندر میں نو تعمیر شدہ بیس کا افتتاح کر دیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی بیس کیٹی بندر کے کردار، مشن، ذمہ داریوں اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مہمان خصوصی نے بیس کا دورہ کیا اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی ساحلی علاقوں میں نئے یونٹس کے قیام کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ بیس آبی وسائل کے تحفظ اور سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے عمل کی روک تھام یقینی بنائے گا۔ کیٹی بندر بیس کے قیام سے عوام اور ماہی گیروں کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی فوری سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی ایم این اے، ڈی جی پی ایم ایس اے، فلیگ اور دیگر آفیسران اور مقامی انتظامی آفیشلز بھی شریک تھے۔

مزید خبریں