پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی انڈونیشین نیول چیف ا یڈمرل ایڈ سوپانڈی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ انڈونیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں ۔ نیول چیف نے دورے کے دوران انڈونیشین نیول چیف ا یڈمرل ایڈ سوپانڈی سے ملاقات کی۔ انڈونیشیاءکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر انڈونیشیاءکی بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل ایڈ سوپانڈی نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو اعزازی سلامی بھی دی …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ انڈونیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں ۔ نیول چیف نے دورے کے دوران انڈونیشین نیول چیف ا یڈمرل ایڈ سوپانڈی سے ملاقات کی۔ انڈونیشیاءکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر انڈونیشیاءکی بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل ایڈ سوپانڈی نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو اعزازی سلامی بھی دی گئی۔ انڈونیشیاءکی بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے باہمی دلچسپی کے اُمور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انڈونیشیاءکی بحریہ کے سر براہ نے پاک بحریہ اور انڈونیشیاءکی بحریہ کے مابین مختلف شعبہ جات میں گہرے اور مضبوط دو طرفہ بحری تعاون کو سراہا۔ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے مشترکہ عزم امن کے لیے متحد“ کے جذبے کے تحت کثیر الملکی بحری مشق امن 2017 میں انڈونیشیاءکی بحریہ کی بھر پور شرکت پر ایڈمرل ایڈ سوپانڈی کا شکریہ ادا کیا اوربندرگاہوںکے دوروں اور بحری مشقوںکے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی رابطے میں مزید مضبوطی کی اُمید ظاہر کی۔

Leave a Reply