اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3000 ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہوگئی،جہاز کی لمبائی 80 میٹرسے زائد ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیف نیول اوورسیئر چائنا، کموڈور اظفر ہمایوں تھے۔ تقریب میں شپ …
پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3 ہزار ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے جدید ترین 3000 ٹن سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہوگئی،جہاز کی لمبائی 80 میٹرسے زائد ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے اور گہرے سمندر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیف نیول اوورسیئر چائنا، کموڈور اظفر ہمایوں تھے۔ تقریب میں شپ یارڈ ، مقامی حکومت اور پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی۔ جدید ترین سروے جہاز پاکستان کی میرین ریسرچ میں تقویت کا باعث ہو گا اور زیرِ آب تلاش اورسروے کے آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گا۔سروے جہاز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری جغرافیائی سروے کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔سروے جہاز اگست2019کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا۔ پاک بحریہ ہائیڈروگرافی میں درخشاں روایات کی امین ہے۔








