اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):برطانیہ پاکستان بزنس کونسل نے دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے اور بلا تعطل غیر ملکی سرمایہ کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانیہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور پاکستان برٹش فرینڈشپ کونسل نارتھ کے صدر محمد ارباب خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے …
پاک برطانیہ باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):برطانیہ پاکستان بزنس کونسل نے دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے اور بلا تعطل غیر ملکی سرمایہ کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانیہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور پاکستان برٹش فرینڈشپ کونسل نارتھ کے صدر محمد ارباب خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے وسیع اقتصادی ایجنڈا اور حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد معاشی اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے جو معاشی بحالی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین اقتصادی اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور بہترین مراعاتی پیکجز پیش کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ میٹنگز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستانی برآمد کنندگان سے کہا کہ وہ برطانوی منڈیوں میں رسائی حاصل کریں اور برطانوی تاجروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانوی وفد کے رہنما محمد ارباب خان اپنی ٹیم کے ساتھ انتھک محنت کرتے ہوئے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لائیں گے اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کے فروغ میں مدد فراہم کریں گے۔ محمد ارباب خان نے میاں کاشف اشفاق کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ برطانوی سرمایہ کاروں سے ان کی ون آن ون ملاقات کا اہتمام کریں گے۔







