پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح اپنے مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے تیار ہے‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا اختتامی تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں۔ پاک فضائیہ …
پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں

مزید خبریں
پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں
پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح اپنے مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے تیار ہے‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں آپریشنل ایئربیس پر اختتام پذیر ہوگئیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ہفتہ کو پاک فضائیہ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کے سابق سربراہان‘ پاکستان ایئرفورس کے جنگی شہرت رکھنے والے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سینئر افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ دو ہفتوں کے دورانیہ پر مشتمل مشقوں کو اے سی ای ایس میٹ 2017 کا نام دیا گیا تھا جس کا آغاز 16اکتوبر سے ہوا تھا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح اپنے مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے تیار ہے جس کے لیے فضائیہ کے بھادر افسران نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی وہ مضبوط بنیادیں جو اس کے پرکھوں نے قائم کی تھیں ان پر عمل کرتے ہوئے پاک فضائیہ کو افق کی نئی بلندیوں پر لیجانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مشقوں میں شریک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ان مشقوں سے اچھی یادیں لیکر جائیں گے۔ دونوں برادر ممالک کی ایئرفورس کی مشقوں میں شریک دستوں کےکمانڈرز نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور فضائی مشقوں کی میزبانی پر پاکستان ایئرفورس کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمانوں نے پاکستان ایئرفورس کی اختتام پذیر ہونے والی مشقوں سے متعلق جامع بریفنگ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے ایئرپاور سنٹر آف ایکسی لینس میں نئے تعمیر کردہ انفرااسٹرکچر اور تربیتی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔








