اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے پالیسی تھنک ٹینک سینٹر فار ایئرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ)ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے اپنے استقبالیہ خطا ب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) وسیم الدین نے اس نئے قائم شدہ سنٹر …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سینٹر فار ایئرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے پالیسی تھنک ٹینک سینٹر فار ایئرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ)ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے اپنے استقبالیہ خطا ب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) وسیم الدین نے اس نئے قائم شدہ سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے ائیر و سپیس کے میدان میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقع پر خطاب میں ائیر چیف نے کہا کہ موجودہ دور میں ائیرو سپیس کے میدان میں روز بروز رونما ہونے والی وسعت اور جدت نے اس ٹیکنالو جی کو اولین ترجیح بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیرو سپیس میں اعلیٰ صلاحیتوں کا حصول اس سے متعلق ٹیکنالوجی سے علم و آگہی میں پنہاں ہے جو اس ادارے کا تحقیقی شعبہ مہیا کرے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس کامیاب اقدام کو سراہا اور دستیاب ذ رائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ائیرو سپیس اور سیکیورٹی سٹڈیز کے روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ائیر چیف نے تختی کی نقاب کشائی کر کے نئے قائم کردہ سنٹر کا با ضا بطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سابق ائیر چیفس، سینیٹرز، مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداران,مختلف تھنک ٹینکس اور شعبہ صحافت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔








