پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ،کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ،کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اورطلبا ء سے نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی آئی …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ،کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اورطلبا ء سے نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی ، ملکی سکیورٹی صورتحال، معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں، پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ،کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ اساتذہ اور طلبا ءکی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اساتذہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لئے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں، طلباء نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں، آج ہمیں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ہمارے ذہنوں سے ملکی اور صوبائی حالات سمیت افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام دور کئے۔

 

مزید خبریں