راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بھارتی تشویش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارتی فوج سے کہا ہے کہ اس حوالہ سے اگر کئی شواہد موجود ہیں تو فراہم کئے جائیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ پیغام کے …
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بھارتی تشویش کو سختی سے مسترد کردیا، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 09 مارچ (اے پی پی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بھارتی تشویش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارتی فوج سے کہا ہے کہ اس حوالہ سے اگر کئی شواہد موجود ہیں تو فراہم کئے جائیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ پیغام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ کے دوران پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق بھارتی تشویش کو سختی سے مسترد کیا اور بھارت سے کہا کہ وہ اس معاملہ کو داخلی طور پر دیکھے تاہم اگر اس کے پاس اس حوالہ سے کوئی شواہد موجود ہیں تو فراہم کئے جائیں۔







