کوئٹہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان آزادی ریلیخنجراب سے شروع ہونے والی پاکستان موٹر ریلی کے شرکاءکوئٹہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے زیر اہتمام گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں پر مشتمل پاکستان آزادی ریلی ژوب سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ گئی۔پاکستان آزادی ریلی کا استقبال پاک فوج کے افسران ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارلحق کاکڑ نے …
پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان آزادی ریلی کوئٹہ پہنچ گئی

مزید خبریں
کوئٹہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان آزادی ریلیخنجراب سے شروع ہونے والی پاکستان موٹر ریلی کے شرکاءکوئٹہ پہنچ گئے۔ پاک فوج کے زیر اہتمام گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں پر مشتمل پاکستان آزادی ریلی ژوب سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچ گئی۔پاکستان آزادی ریلی کا استقبال پاک فوج کے افسران ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارلحق کاکڑ نے کیا۔ پاک فوج کی جانب سے 22گاڑیوں اور 37 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ملی نغمے ، علاقائی رقص کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان آزادی ریلی کے لئے پاک فوج کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاک فوج کے افسران و صوبائی وزراءاور سکولوں کے طلباءوطالبات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گوادر تک سفر کرنے والی یہ ریلی کوئٹہ سے گوادر تک جائے گی۔ خنجراب سے گوادر تک سفر کرنے کی والی پاکستان آزادی ریلی کا مقصد عالمی سطح پر ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کا پیغام اجاگر کرنا ہے۔








