پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب

راولپنڈی۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا تھا جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے ‘ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا ‘بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا …

راولپنڈی۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا تھا جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے ‘ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا ‘بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔وہ جمعرات کو بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیمینار میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری ‘وائس چانسلر پروفیسر بریگیڈئیر محمد امین ‘کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے متعلق سمینار کا تعلق براہ راست پاکستان کے روشن مستقبل سے ہے‘ اس سمینار کے اچھے ثمرات نکلیں گے ۔

Leave a Reply