پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈر مری میجر جنرل اظہر عباس نے حالیہ ماہ میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ‘بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریفنگ …

راولپنڈی ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈر مری میجر جنرل اظہر عباس نے حالیہ ماہ میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال ‘بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے خانہ و مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کے تعاون کو سراہا ۔آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور سیز فائرلائن کی خلاف ورزیوں پر موثر جواب کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب شر پسندوں کی موجودگی بارے پراپیگنڈہ صرف اور صرف عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے توجہ ہٹا نا ہے ۔

Leave a Reply