پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر بات چیت

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے 16دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے،اس دن ہمارے دشمن نے ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا، دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو جہلم کے قریب آرمی مارکس مین …

راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے 16دسمبر کا دن ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے،اس دن ہمارے دشمن نے ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا، دشمنوں کو مکمل شکست دینے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے جب کہ نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی مقاصد سے ہم آہنگ قومی استحکام میں کردار ملکی شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply