پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے منگل …

راولپنڈی ۔ 7 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہاءپسندی کو شکست دینے کے لئے عالمی برادری کے مابین وسیع تر تعاون اور اشتراک کار کے تقاضے کا اظہار کیا۔

مزید خبریں