پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بریفنگ

راولپنڈی ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی اندرونی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ”را“ سمیت 4 غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنساں پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے، بھارت …

راولپنڈی ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی اندرونی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ”را“ سمیت 4 غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنساں پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے، بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر 2017 میں سیز فائر کی ریکارڈ خلاف ورزیاں کی ہیں، پاک فوج نے بروقت جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، بھارت کی ایک گولی یا مارٹر گولے کے جواب میں پانچ گولیاں اور مارٹر گولوںکا جواب دیں گے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینے کی قابلیت اور حق رکھتے ہیں‘ محرم الحرام کے دوران کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنا کر دو خودکش جیکٹیں اور نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے‘ آرمی چیف کا دورہ افغانستان کامیاب رہا ‘ آرمی چیف نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ نصب کرنے ‘قلعے اور پوسٹیں بنانے کی پیشکیش کی ہے ‘مغربی سرحد کو دو سالوں میں مکمل محفوظ بنا دیا جائے گا ‘ پوری قوم دشمن قوتوں کے بیانیے سے آگاہ ہے اور اسے یکسر مسترد کر رہی ہے‘ ملک کے اندر یا باہر بیٹھ کر فوج پر تنقید کرنے والوں پر پاک فوج کی نظر ہے‘ آرمی چیف کے پاس کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل حتمی فیصلے کے قریب پہنچ چکی ہے‘ پاک فوج آئین اور قانون کے مطابق کام کررہی ہے‘ فرد ادارے سے اور ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہوتے، رینجرز اسلام آباد پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ملکر سکیورٹی خدمات دیتی ہے‘ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پہلی پیشی کے موقع پر بدنظمی اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے دوسری پیشی پر رینجرز کو لگایا گیا‘ سماعت کے حوالے سے وزراءکے پاسز جاری ہوئے تھے‘ اگر کسی سپاہی تک اطلاعات نہیں پہنچی تو مس انڈرسٹینڈنگ مقامی سطح پر ہوئی ہے، یہ اداروں میں کسی صورت تصادم نہیں ہے۔ وہ جمعرات کو آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کے کانفرنس روم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ملکی مجموعی سلامتی کی صورتحال ‘آرمی چیف کے دورہ افغانستان‘ آپریشن ردالسفاد اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔

Leave a Reply