راولپنڈی ۔26جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے مزید پانچ جوان انتخابی عمل کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق این اے 12 میں انتخابی عمل کے دوران انتخابی سامان ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچانے کے بعد جوانوں کو لے جانے والی گاڑی 250 …
پاک فوج کے مزید پانچ جوان انتخابی عمل کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید

مزید خبریں
راولپنڈی ۔26جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے مزید پانچ جوان انتخابی عمل کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق این اے 12 میں انتخابی عمل کے دوران انتخابی سامان ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچانے کے بعد جوانوں کو لے جانے والی گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس سے جیپ میں سوار پانچ جوان شہید ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرائض کی بجاآوری کے دوران شہادت سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔








