پاک فوج کے نائیک سیف علی جنجوعہ کا 72واں یوم شہادت منایا گیا

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے نائیک سیف علی جنجوعہ کا 72واں یوم شہادت پیر کو منایا گیا ۔ وطن کے بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی قصبے نکیال کوٹلی (آزاد وجموں کشمیر)میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی …

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے نائیک سیف علی جنجوعہ کا 72واں یوم شہادت پیر کو منایا گیا ۔ وطن کے بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے آبائی قصبے نکیال کوٹلی (آزاد وجموں کشمیر)میں ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔ پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے میجر جنرل شاہد امتیاز نے نائیک سیف علی جنجوعہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔