پاک چین دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی ، سینیٹر ثمینہ ممتا ز زہری

کوئٹہ۔1مئی (اے پی پی):پاک چین دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتا ز زہری نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی گاڑی پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اور مقامی افراد کی ہلاکت پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں چینی قونصل جنرل …

کوئٹہ۔1مئی (اے پی پی):پاک چین دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتا ز زہری نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی گاڑی پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اور مقامی افراد کی ہلاکت پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں چینی قونصل جنرل اور چینی شہریوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔ دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہےپاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور سی پیک کی کامیابی دشمنوں سے ہضم نہیں ہو رہیں اور اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے غیرملکی ہاتھ ہے اور وہ پاکستان مخالف نام نہاد تنظیموں کو استعمال کر کے اورمقامی لوگوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کررہا ہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ ملکی سالمیت کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے اور جلد دشمنوں اور ان کے آلہ کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔