اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاک چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے جامع فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، صنعتی تعاون فریم ورک کے تحت چینی صنعتوں کی یہاں منتقلی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 8 ویں جے سی سی صنعتی تعاون کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لئے راہ ہموار کرے گی، …
پاک چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے جامع فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاک چین صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے جامع فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے، صنعتی تعاون فریم ورک کے تحت چینی صنعتوں کی یہاں منتقلی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق 8 ویں جے سی سی صنعتی تعاون کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لئے راہ ہموار کرے گی، صنعتی زونز میں مقامی وسائل کو مد نظر رکھ کر ترقی دی جائے گی، صنعتی زونز میں ایسی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے جو پاک چین تجارت کا توازن قائم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ رشکئی اقتصادی زون کو خاص صنعتی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے، رشکئی اقتصادی زون کے لئے وفاقی حکومت تمام ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ رشکئی زون میں ایسی سرمایہ کاری حوصلہ افزائی کی جائے جوپاکستان کی برآمدات میں اضافے کا باعث ہو، زون میں مقامی سرمایہ کاروں کو برابر کے مواقع فراہم کئے جائیں۔







