کراچی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,107کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 5.838 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,220 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.345 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آی خام تیل کے سودوں کی …
پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج کموڈٹی انڈیکس 4,107کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,107کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 5.838 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,220 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.345 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آی خام تیل کے سودوں کی مالیت 679.375 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 469.438 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 461.427 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 320.343 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 302.886 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 100.931 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 77.551 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 35.729 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 26.533 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 10.003 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 8.496 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.630ملین روپے تھی۔







