اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے امبریلا پراجیکٹ کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ضلعی سطح پر سب کیمپسز کے قیام کےلئے 80 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق مختلف اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسزکے قیام کے منصوبہ پر …
پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ضلعی سطح پر سب کیمپسز کے قیام کےلئے 80 کروڑ روپے کا بجٹ مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی 2019-20ءکے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے امبریلا پراجیکٹ کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ضلعی سطح پر سب کیمپسز کے قیام کےلئے 80 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق مختلف اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ذیلی کیمپسزکے قیام کے منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 5ارب 20 کروڑ 62 لاکھ80 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ 30 جون2019ءتک اس حوالے سے ایک ارب 98 کروڑ 52 لاکھ31 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراءہوچکا ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سے عوام کو سستی اورمعیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔








