پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لیے درخواست گزار کو مہلت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بسنت منانے کی سفارشات تو ڈی جی والڈ سٹی نے دی تھیں، اس لیے انہیں فریق بنانا ضروری ہے۔ جسٹس محمد اویس خالد نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لیے درخواست گزار کو مہلت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بسنت منانے کی سفارشات تو ڈی جی والڈ سٹی نے دی تھیں، اس لیے انہیں فریق بنانا ضروری ہے۔

جسٹس محمد اویس خالد نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ آرڈیننس کے ذریعے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے، وکیل اظہر نے عدالت کو بتایا کہ ماضی میں دھاتی اور کیمیکل ڈور سے درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور2001 اور2024 کے قوانین کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوسکی، ان کا موقف تھا کہ نیا ریگولیٹری آرڈیننس عوامی مفاد کے خلاف ہے اور مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہلاکتوں کے اعدادوشمار، ایف آئی آرز اور نفاذ سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں اور ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا حکم دیا جائے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں