پرتگال میں جنگلاتی آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 72ہو گئی

لزبن۔ 19 جون (اے پی پی) پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد72 ہو گئی ہے۔ پرتگالی حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی تنظیمیں ابھی تک سارے ہی متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پیڈروگاو گرانڈے کے خطے میں لگی یہ آگ کئی دیہات کو …

لزبن۔ 19 جون (اے پی پی) پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد72 ہو گئی ہے۔ پرتگالی حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی تنظیمیں ابھی تک سارے ہی متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پیڈروگاو گرانڈے کے خطے میں لگی یہ آگ کئی دیہات کو خاکستر کر چکی ہے۔ آگ بجھانے کے کام میں فائر بریگیڈ کے 9 سو سے زائد کارکن اور 250 زائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ یہ آگ ہفتے کے دن سے لگی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply