پر امن الیکشن کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت تمام سکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہیں، نگران وزیر داخلہ اعظم خان

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)نگران وزیر داخلہ نے پر امن الیکشن کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا ہے۔ جمعرات کو وزات داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے پرامن الیکشن کے انعقاد پر صوبوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی خدشات کے باعث انتخابات کا پر امن انعقاد بڑا …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی)نگران وزیر داخلہ نے پر امن الیکشن کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا ہے۔ جمعرات کو وزات داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے پرامن الیکشن کے انعقاد پر صوبوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی خدشات کے باعث انتخابات کا پر امن انعقاد بڑا چیلنج تھا۔ تمام سکیورٹی اداروں نے خوش اسلوبی اور فرض شناسی سے اپنے فرائض سر انجام دیے۔اسلام آباد اور باقی صوبوں کی انتظامیہ نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اہم کر دار ادا کیا جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مزید خبریں