پشاورمیں احساس سیلانی لنگر خانے کیلئے زمین مہیا کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت کی مشکور ہوں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کی مشکور ہیں کہ انہوں نے پشاورمیں احساس سیلانی لنگر خانے کیلئے زمین مہیا کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ہمراہ حاجی کیمپ اڈہ پشاور …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کی مشکور ہیں کہ انہوں نے پشاورمیں احساس سیلانی لنگر خانے کیلئے زمین مہیا کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ہمراہ حاجی کیمپ اڈہ پشاور میں احساس لنگر خانے کا افتتاح کیا، وہ پشاور میں احساس لنگر خانہ کھولنے پر حکومت خیبرپختونخوا اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی مشکور ہیں۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت یہ لنگرخانہ سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے کھولا گیا ہے جہاں روزانہ 1,200 مزدوروں اور مسافروں کو دو وقت کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے ساتھ پشاور کے ایک احساس ادائیگی مرکزکا دورہ بھی کیا، وہاں رقم کی وصولی کیلئے آئے ہوئے محنت کش افراد سے بات چیت کی جن کے روزگار کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ادائیگیوں کے شاندار انتظامات کرنے پرخیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کے دوران احساس اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت بخشنے کے بارے میں اہم تبادلہ خیال ہوا ہے۔ صوابی میں احساس ادائیگی مرکز پر ان اہل افراد کو ایمرجنسی کیش ادائیگیاں ہوتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی جن کو پہلے ادائیگیوں کے پیغامات موصول نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔ انہوں کے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایسے افراد کو 8171 سے پیغامات دوبارہ بھیجے اور اب مستحق دیہاڑی دار افراد کو ادئیگیوں میں آسانی ہو رہی ہے۔ پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی انتطامیہ کے ساتھ مشاورتی نشست ہوئی۔ صوبے میں جلد شروع ہونے والے احساس سروے کے متعلق اہم فیصلے ہوئے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کو یتیم کے احساس کے بارے میں مربوط منصوبہ سازی پر داد دیتی ہیں، وفاقی حکومت اس سلسلہ میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

مزید خبریں