اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےجبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے …
پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند کے دورانیے اور شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےجبکہ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع جزوی ابر آلودرہا۔
پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدیددھند /سموگ چھائی رہی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05 ، گوپس، قلات، بگروٹ، سکردومیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








