پنجاب بھرمیں 1057ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1179زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1057ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور1179زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1057ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 491افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ688معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل …

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1057ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق اور1179زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1057ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 491افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ688معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 711ڈرائیورز،36کم عمرڈرائیور،360مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق 181ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت211متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان76حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد68حادثات میں 74متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔