پنجاب بھرمیں1361ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1601زخمی ہوگئے ہیں ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1361ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 740افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پنجاب بھرمیں1361ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1601زخمی ہوگئے، ترجمان ریسکیو1122

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں1361ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1601زخمی ہوگئے ہیں ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1361ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 740افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔861معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق حادثات میں 904ڈرائیوز،62کم عمرڈرائیور، 550مسافراور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت318متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان87حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسر ے گوجرانوالہ76حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان حادثات کے کل1613متاثرین میں 1270مرد اور343خواتین شامل ہیں۔ بیشتر واقعات میں 1454موٹرسائیکل،95آٹورکشے،127کاریں،29وین،12مسافر بسیں،49ٹرک اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔








