اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ۔جمعہ کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے …
پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ۔جمعہ کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے ۔پی ٹی آئی راہنما نعیم الحق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے مضبوط امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں 118نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مد مقابل پارٹی مسلم لیگ ن نے 127نشستیں حاصل کیں اور مقابلہ بہت قریب کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں جیتنے والے
آزاد ممبران کی اکثریتکی حمایت میں ہے ۔








